210

بریکوٹ پریس کلب اور ٹریڈ یونین بریکوٹ کے ذیر اہتمام ا سرائیل کی طرف سے فلسطین پر لگاتار حملوں اور مظالم کے خلاف ملک بھر کی طرح بریکوٹ چوک میں بھی احتجاجی مظاہرہ

بریکوٹ پریس کلب کے ذیر اہتمام ا سرائیل کی طرف سے فلسطین پر لگاتار حملوں اور مظالم کے خلاف ملک بھر کی طرح بریکوٹ چوک میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بریکوٹ پر یس کلب کے جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ کمال ،بریکوٹ ٹریڈ یونین کے صدر معراج الدین تنہا ،جنرل سیکرٹری جمشید لالا،پی ار جی کے چیرمین عزیز احمد خان ،پی ٹی ائی کے رہنما سجاد خان ،جے یو ائی کے مفتی محمد اسحاق خان ،حاجی نواب خان نے خطاب کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی سرزمین اور اس کے عوام پر بمباری کا نوٹس لیا جائے۔ اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے معصوم فلسطینی بچے دم توڑ رہے ہیں مسلم دنیا سے اسرائیل کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ اسرائیل عالمی دہشت گرد ملک ہے ۔ اقوام متحد ہ محض مذمت پر اکتفا کرتے ہیں ۔ جو مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔ کیونکہ اسرائیل عرصہ دراز سے فلسطین میں دہشت گرد کر رہے ہیں اور معصوم بچوں اور خواتین کو انتہا ئی بے دردی سے بمباریوں میں شہید کرچکے ہیں ۔ انہوں نے اسلامی ممالک سمیت اقوام متحدہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ اسرائیل کو دہشت ملک قرار دیا جا ئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں