835

بریکوٹ چوکی انچارج اکبر حسین خان کی نگرانی میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

بریکوٹ ( ظاہر شاہ کمال)بریکوٹ چوکی انچارج اکبر حسین خان کی نگرانی میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع، درجنوںبھکاریوں کو گرفتار کر لیا اس حوالے سے بریکوٹ چوکی انچارج اکبر حسین خان نے بتایا کہافسران بالا کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے مختلف شاہراہوں اور چوراہوں پر روڈ یوزرز سے بھیگ مانگنے والے بھکاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر سخت قانونی کاوائی ہو رہی ہے ،انہوں نے بتایا کہ پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج بھی درج کرینگے تاکہ گداگری جیسی لعنت کو معاشرے سے ختم کیا جا سکے انہوںنے بتایا کہ بھکاریوں کے خلاف سخت کاوائی کرینگے انہوں نی کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ بھکاریوں سے بلکل لین دین نہ رکھیں اور نہ ہی غیر مستحق کو رقم دیں اور اگر بھکاریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت ہوتو عوام الناس کو ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں