201

بریکوٹ چوک بریکوٹ میں سوات کیمسٹس اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن نے ایڈوانس انکم ٹیکس کی وصولی کے خلاف ملک بھر کی طرح بریکوٹ بازار میں احتجاجی مظاہرے کیا

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال) بریکوٹ چوک بریکوٹ میں سوات کیمسٹس اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن نے ایڈوانس انکم ٹیکس کی وصولی کے خلاف ملک بھر کی طرح بریکوٹ بازار میں احتجاجی مظاہرے کیا جس میں تحصیل بریکوٹ کے تمام میڈیکل سٹور مالکان نے شرکت کی اس موقع پر بریکوٹ کیمسٹس اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن تحصیل بریکوٹ کے صدر امداد اللہ خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تمام ادویات پر ایڈوانس ٹیکس شیدول جی کا نفاذ کیا ہے جس سے میڈیکل سٹور مالکان پر تو بوجھ بڑھے گا مگر عوام براہ راست متاثر ہونگے اور دوائیاں غریبو ں کی بس سے باہر ہو جائینگی، جو عوام کیساتھ ظلم ہے اس سیلز ٹیکس کی وصولی کا فیصلہ حکومت کو مہنگا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے سیلز ٹیکس کو فی الفور ختم نہیں کیا تو ملک گیر شٹر ڈان ہڑتال کا سلسلہ شروع کرینگے ،پی سی ڈی اے ضلع سوات کے ممبران نے بریکوٹ بازار سے اے سی بریکوٹ دفتر تک پر امن واک کیا اور بینر بھی اٹھائے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے ۔احتجاجی مظاہرے میں بریکوٹ کیمسٹس اینڈ ڈرگیسٹ ا ایسوسی ایشن کے صدر امدادللہ خان ،نواب علی ،نواز خان ،عزیز احمد،مانے خان ،حافظ عبدا لرحمن ،ابرار خان ،و دیگر نے شرکت کی .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں