481

بریکوٹ کے علاقہ دیوالگئی میں 55 سالہ شخص نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی

بریکوٹ کے علاقہ دیوالگئی میں 55 سالہ شخص نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ناٹمیرہ دیوالگئی میں عمرین ولد سرگن نے اپنے مویشیوں کے تبیلے میں گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ہے ۔ لاش کو بریکوٹ اسپتال منتقل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ہے ۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمرین کے بچوں کے مطابق وہ کافی دنوں سے پریشان تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں