1,280

بریکوٹ کے علاقہ شموزئی میں سپیشل پولیس فورس کے اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزئی میں سپیشل پولیس فورس کے اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ‘ پولیس نے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتا رکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ‘ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزئی چونگئی میں دو فریقین کے درمیان ریت بجری کے معاملے پر طیش میں آکر فائر کھول دی ‘ جس کے نتیجے میں صیاب ولد شیر نواب ساکن چونگئی شموزئی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ عبید اللہ ولد شیر نواب ساکن چونگئی شموزئی شدید زخمی ہوگیا جسے پہلے بریکوٹ ہسپتال اور بعد میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ‘ پولیس نے مبینہ ملزم عبد اللہ ولد شیر عالم کو موقع پر گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے کردیااور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔بریکوٹ سے عبید فضل
۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں