468

صوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی خان نے بریکوٹ ہسپتال کو جدید ایمبولینس فراہم کر دیا

صوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحت کے سہولیات کے فراہمی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور کورونا کی جنگ میں بہت جلد کامیابی پا لینگے گزشتہ روز بریکوٹ ہسپتال کو جدید ایمبولینس کے فراہمی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو صحت کے سہولیات کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے اور اب پشاور میں پانچ سو بستروں پر مشتمل کورونا ہسپتال قایم کیا جا رہا ہے جبکہ سوات میں بھی ہسپتالوں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کردی گئی ہے جبکہ مذید سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ میں کورونا کے کیسوں کے بڑھتے ہویے تعداد کو مدنظر رکھتے ہویے بریکوٹ ہسپتال کے انتظامیہ کو جدید ایمبولنس فراہم کیا جوکہ منی آئی سی یو بھی ہے ایمبولینس کی فراہمی سے اب تحصیل بریکوٹ کے عوام کو منی ہسپتا انکے دہلیز پر صحت کی سہولت میسر ہونگی اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرٖ فخر عالم اور ڈی ایم ایس افتخار احمد نے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی خان اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایمبولینس کی فراہمی سے ہسپتال کے مشکلات میں کمی آئیگی کیونکہ جد ید ایمبولینس کی شدید کمی محسوس کی جارہی ہے ڈاکٹر امجد علی نے یقین دلایا کہ بریکوٹ ہسپتال کو جدید ہسپتال بنانے کیلیے تمام تر سہولیات فراہم کیے جاینگے اور عوام کو صحت کے سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جایئگی انہوں نے کہاکہ بریکوٹ ہسپتال کے علاوہ خوازہ خیلہ اور مٹہ کو بھی اسی طرح ایمبولینس فراہم کیا گیا ہے اور سوات کے دیگر تحصیلوں میں بھی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں