50

’ بنگلہ کی فروخت کا اشتہار جاری کردیا

سوات والی سوات کی بیوہ نے بھی بنگلہ کی فروخت کے حوالے سے اشتہار جاری کردیا،اشتہار میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے حصص درجائیدادموجودہ مارکیٹ ریٹ میں فروخت کریں گی۔ والی سوات کے بنگلہ کی فروخت کے حوالے سے بازیرہ ڈاٹ کام نے ایک خبر شائع کی تھی جس کے بعد شاہی خاندان کے دیگر افراد نے بھی اشتہار جاری کیا تھا کہ وہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔ زما سوات ڈاٹ کام نے باوثوق ذرائع سے یہ تصدیق کرلی تھی کہ والی سوات کے بنگلے کا ایک حصہ جو مسماۃ بخت زیبا المعروف بیگم صاحبہ کا ہے انہوں نے فروخت کیا ہے ، تاہم بعد میں خبر نشر ہونے اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کے میدان میں آنے کے بعد وہ ڈیل  مبینہ طور پرمعطل کردی گئی تھی۔باوثوق ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق والی سوات کے بنگلے کا ایک حصہ جو مسماۃ بخت زیبا کے نام ہے انہوں نے مبینہ طور پر مقامی ایم پی اے کے بھائی پر 25کروڑ میں فروخت کیا تھا جبکہ والی سوات کے دیگر ورثاء 15کروڑ دے رہے تھے۔وقارعالم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں