424

بچوں کی مثبت کردار سازی کے لیے ایسی تقاریب کا انعقاد بہت ضروری ہے…کمانڈر ٹاسک فورس ملاکنڈ بریگڈئیر عام رشید اعوان

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال )نصابی اور ہم نصابی سرگرمیاں لازم و ملزوم ہیں،اج بچوں نے اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے ظاہر کیا۔ان خیالات کا اظہارکمانڈر ٹاسک فورس ملاکنڈ بریگڈئیر عام رشید اعوان نے اکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی بٹ خیلہ میں منعقدہ ارٹ اینڈ سائنس ایگزیبیشن کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا بچوں کی مثبت کردار سازی کے لیے ایسی تقاریب کا انعقاد بہت ضروری ہے معاشرتی بگاڑ پر قابو پانے کے لیے بچوں کو مثبت سمت پہ رکھنا والدین اور سکول دونوں کی ذمہ داری ہے سٹوڈنٹس کو ایسے پلیٹ فارم مہیا کرنا خوش ائند بات ہے۔ مہمان خصوصی نے ایگز یبیشن میں اسٹوڈنٹس کی محنت اور کارکردگی کو سرہاتے ہو ئے کہا یہی بچے ملک کا سرمایہ اور مستقبل ہیں۔ انھوں نے کامیاب ارٹ اینڈ سائنس ایگزیبیشن کے انعقاد پر اکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی کی انتظامیہ ٹیچرز اور بچوں کو مبارکباد پیش کی اور ائندہ بھی ایسی تقاریب میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ۔ رنگا رنگ تقریب میں سکول بچوں نے بہترین ٹیبلوز،نغمے ،نعت ،حمد اور خاکے پیش کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی ،تقریب میں سابقہ قومی اسمبلی کے ممبر بختیار معانی ،پی ایس ار اے کے ڈائیریکٹر تشفین حیدر،صدر پین محمد سلیم خان،چیرمین ملاکنڈ بورڈحنیف اللہ ،ڈی ای اوسیراج محمد،پی ایس ایم اے کے صدر انجئنیر شرافت علی خان،میجر بلال ،میجر فتح سمیت علاقے بھر کے مشران سمیت والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تقریب کے موقع پر اکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی کے ڈائیریکٹر امجد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا بچوں کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کوجاگر کرنا سکول کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انھوں نے کہا نصاب میں جو کچھ بھی بچے پڑھتے ہیں ارٹ اینڈ سائنس ایگزیبیشن میں عملی طور پر ظاہر کرتے ہیں۔ پرنسپل نے تمام مہمانوں اور والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں خود ادارے کے لئے مستقبل میں بھی ایسی بہت ساری تقاریب کے انعقاد کا عزم رکھتا ہے، اکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی کے ڈائیریکٹر امجد علی شاہ نے مہمان خصوصی کمانڈر ٹاسک فورس ملاکنڈ بریگڈئیر عام رشید اعوان سمیت تمام انے والے شرکاءکا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔تقریب میں موجود شرکاءنے ارٹ اینڈ سائنس ایگزی بیشن کی تعریف کی اور بچوں کے حیرت انگیز اور دلچسپ ماڈلز تیار کرنے پر خوب داد دی اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ۔اکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی کے ڈائیریکٹر امجد علی شاہ نے مہمان خصوصی کمانڈر ٹاسک فورس ملاکنڈ بریگڈئیر عام رشید اعوان کو شیلڈ سے بھی نوازا،تقریب کے اخر میں نمایاں پوزیشن ہولڈر طلباءمیں سرٹیفیکٹس تقسیم کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں