91

تاریخی جہان زیب کالج کی نجکاری کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں.. وقاربھایٰی

سوات(بزیرہ ڈاٹ کام )سپیشل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ محمد خالق کاکا نے کہا ہے کہ تاریخی جہان زیب کالج کی نجکاری کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ڈرافٹ میں کہی نہیں لکھا کہ کالج کی نجکاری ہو رہی ہے،جہان زیب کالج کے اساتذہ اور سٹوڈنٹس کی خواہش کے مطابق کالج کو ڈگری ایوارڈ نگ انسٹیٹویشن کا درجہ دیا جا ئے گا جس کے لئے کیمٹی تشکیل دے دی گئی،انہوں نے کہا کہ اس پالیسی میں سرکاری ملازمین، اساتذہ کی سروس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور نہ طالب علموں کی فیس سٹرکچر کو چھیڑا جائے گا۔تشکیل کردہ کیمٹی میں جہان زیب کالج کےپرنسپل بھی ممبر ہے اگر ان کو کوئی تحفظات ہے تو ان کے پاس اختیار ہے کہ وہ کمیٹی کو اپنے تحفظات سے اگاہ کریں۔وقاربھایٰی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں