765

تاریخ پاکستان میں ماہ ستمبر کو ایک خاص مقام حاصل ہے

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال)تاریخ پاکستان میں ماہ ستمبر کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ 6ستمبر ہمارے غیور عوام اور بہادر افواج کی تاریخی معرکہ آرائیوں کا دن ہے۔ 6ستمبر کے حوالے سے منعقد کی جانیوالی تقاریب کا مقصد نئی نسل کو حقیقی معنوں میں ان جذبوں سے روشناس کرانا ہے جن کے تحت ہمارے اسلاف نے عظیم جانی و مالی قربانیاں دیں۔ آج ملک کے اندرونی و سرحدی حالات کے پیش نظر پھر ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مکمل اتحاد و تعاون اور باہمی یگانگت سے اپنے تمام تر مسائل کوبطریق احسن سلجھائیں اور اپنے اسلاف کی قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ کا دن مسلمانوں کی تاریخ میں ایک ایسا نمایاں مقام پا گیا ہے جوکہ نہ صرف 20ویں صدی بلکہ آنے والے زمانے میں شجاعت، جوش، ولولہ اور قومی یکجہتی کی قوت اوردشمن پر فتح کی مثال کے طور پر یاد کیا جائے گاتھے ان خیالات کا اظہار پی ار جی پاکستان ریو لوشنری گارڈز کے چیف ایگذیکٹیو عزیز احمد ، سیاسی و سماجی شخصیت شرافت علی خان، پی کے 6کے سابقہ امیدوار نور سلام باچا،امن خان اور طاہر خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر جناح سکول اینڈ کالج بریکوٹ کے درجنوں طلباء بھی 6ستمبر کے ریلی میں موجود تھے ،مقررین نے کہا کہ آج ساری قوم یوم دفاع منا رہی ہے اور وطن عزیز جن حالات سے دوچار ہے وہ انتہائی تشویشناک ہیں۔ اندرونی و بیرونی طور پر دشمنان پاکستان ہماری جڑیں کھوکھلی کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ ان مشکل حالات میں ضروری ہو گیا ہے کہ قوم ایک بار پھر اسی جذبے کے ساتھ دفاع وطن کیلئے اٹھ کھڑی ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ وطن عزیز پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے اور اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر وطن عزیز کی فلاح و دفاع کیلئے کردار ادا کریں گے۔ پی ار جی پاکستان ریو لوشنری گارڈز کے چیف ایگذیکٹیو عزیز احمد نے جناح سکول اینڈ کالج کے طلباء اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں