959

تحصیل انتظامیہ نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے بچنے کے لئے تمام انتظامات مکمل

تحصیل انتظامیہ نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے بچنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم مون سون بارشوں سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں دریاوں کے کناروں پر حفاظتی پشتے تعمیر کیے جا رہے ہیںمتاثرہ علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی ممکن بنانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ملک دل نواز خان وزیر نے تمام محکموں کے نمائندوں کو اے سی آفس بریکوٹ طلب کیا جس میں ٹی ایم ا و بریکوٹ شکیل حیات خان ، ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ خان ، محکمہ ایر ی گیشن کے امجد علی ، محکمہ تعلیم کے اے ایس ڈی او بریکوٹ قیصر خان ، سی این ڈبلیو کے جمشید خان اور پاک آرمی کے جوان موجود تھے،اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ملک دل نواز خان وزیر نے متوقع مون سون بارشیں اور سیلاب سے نمٹنے کے لئے تحصیل انظامیہ کو الرٹ کر دیااور کہا کہ‘ اے سی آفس میں کنڑول روم قائم ہوگی ‘ تمام تر بنیادی وسائل کوبروئے کار لائینگے‘ سب ڈویژن بریکو ٹ میںکم سے کم نقصانات ہونگے انہوں نے عوام بھی خصوصی تعاون کی اپیل کی کے دریائے سوات کے کنارے نہ جائیں اور آبادی سے گریز کریں۔اجلاس میںمنصوبہ بندی کی گئی کہ تمام متعلقہ محکموں میں فلڈ کنٹرول رومز کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو پورے مون سون میں پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کے ساتھ ہمہ وقت رابطے ہونگے اور بروقت امدادی سرگرمیوں شروع کرنے میں بھر پور کردار ادا کرینگے…….بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں