946

تحصیل بریکوٹ جرائم میں تشوشناک حد تک اضافہ،قتل اقدام قتل ، کارلفٹنگ منشیات و دیگر جرائم میں آئے روز مسلسل اضافہ

تحصیل بریکوٹ جرائم میں تشوشناک حد تک اضافہ ، قتل اقدام قتل ، کارلفٹنگ منشیات و دیگر جرائم میں آئے روز مسلسل اضافہ،عوام کی جان و مال محفوظ نہیں ،عید کے بعد عوام نے جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل بریکوٹ ضلع سوات کامیں گیٹ وے ہے ،پورے ضلع سوات میں بریکوٹ سب ڈوثرن انتہائی پرامن رہا ہے مگربدقسمتی سے پولیس انتظامیہ کے کمزوری کے باعث ماہ رمضان میں سب ڈوثرن بریکوٹ میں ناگوہا چینہ سے دن دہاڑے دو موٹرکار چوری ہو ئے جو تاحال برامد نہ ہو سکی ،ساتھ ہی قتل ااقدام کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں، سب ڈوثرن بریکوٹ میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ منشیات ہے ، جس میں چرس ،دیسی شراب،ہیروئین شامل ہیں، بریکوٹ سب ڈوثرن میں منشیات کا دھندہ کھلے عام عروج پر ہے ۔ چر س اور دیسی شراب بریکوٹ کے گلیوں اور محلوں میں سر عام د ستیاب ہے اور پینے والے بھی کھلے عام مارکیٹوں ،قبریستانوں میں پیتے ہیں جیسے روکنے والا کوئی نہیں ،سب سے خطرناک بات ہیروین اور آئس کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،جبکہ بریکوٹ ایسا مرکز بن چکا ہے جہاں سے دیگر شہروں اورعلاقوں کو بڑے پیمانے پر سپلائی کی جاتی ہے ۔تحصیل بریکوٹ کی نوجوان نسل خطرناک حد تک نشوں نے عادی بن چکے ہیں ، اس حوالے سے سب ڈوثرن بریکوٹ ال ناظمین کے صدر میاں فضل ودود باچا نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ بریکوٹ سب ڈوثرن میں منشیات اور دیگر جرائم کا خطر ناک حدتک اضافہ ہو ا ہے ، پولیس جرائم پیشہ افرادسامنے بے بس ہے اور سماج دشمن عناصر ائے روز مظبوط ہو رہے ہیںانہوں نے کہا کہنہوں نے مذید کہا کہ انشااللہ عیدالفطر کے فوراً بعد عوام کیساتھ مل کر منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور قوت کا مظاہر ہ کرینگے اور جو پولیس افسران ملوث ہیں انکے خلاف پریس کانفرنس کر کے احتجاج کرینگے۔ انہوں نے محکمہ پولیس کے بالا افسران اور پاک فوج تمام سماج دشمن عناصر کے خلاف رد الفساد شروع کرنے کی اپیل کی ہے ۔بریکوٹ ( ظاہر شاہ کمال )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں