969

تحصیل بریکوٹ میں امن امان بہتر ین ہے ،عوام ہمارے ساتھ ہو تو علاقے میں مذید امن قائم ہوگا…ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ

تحصیل بریکوٹ میں امن امان بہتر ین ہے ،عوام ہمارے ساتھ ہو تو علاقے میں مذید امن قائم ہوگا ، یہاں کے عوام محبت اور بھائی چارے کو ترجیح دیتے ہیں ،تحصیل بریکوٹ میں جو امن ہے پورے ملاکنڈ ڈویژن میں نہیں ہم عوام کی خدمت میں دن رات کوشاں ہیں ،ہمارے تمام چیک پوسٹوں پر چیکنگ سخت ہے عوام تعاون کریں ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ اور ایس ایچ اوتھانہ غالیگے مشرف خان نے پولیس لیزان کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل کونسلر حاجی نواب خان،ویلج کونسل ناظم دیرہ ودان خان ،پی ٹی ائی کے بزرگ رہنما خادم خان سپندا،پی پی پی کے رہنما ممتاز خان ،جماعت اسلامی تحصیل بریکوٹ کے امیر محمد ظاہر خان ،امیر زیب خان ،اے این پی کے رہنما عدالت خان لالاجی ، سجاد خان ،جے یو ائی کے رہنما اشاہی نواب باچا ،اصغر خان ،مانیار کے ناظم اسحاق لالا،محمد وہاب خان ،قومی وطن پارٹی کے رہنما صدیق علی خان ،ال ناظمین کے چیرمین میاں فضل ودود میاں ،اکبر حسین باچا کے علاوہ کثیر تعداد میں سماجی شخصیات نے شرکت کی ،ر ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ اور ایس ایچ اوتھانہ غالیگے مشرف خان نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ میں منشیات کے خلاف اعلی افسران کے حکم پر متعدد بار اپریشن ہوئی ہیں جس میں کامیاب بھی ہوئی ہیں اور درجنوں منشیات فروشوں کو گرفتار بھی کیا ہے ،چوری چکاری میں متعدد گرفتاریاں ہوئی ہیں ،گداگروں کے خلاف بھی مہم چلا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کا تعاون رہا تو جرائیم پیشہ افراد کا خاتمہ کر دینگے ،کرایہ داروں کی انٹری بھی ہو چکی ہے اور مذید جاری ہے ،بریکوٹ بازار میں تاجرووں کی مدد سے جدید سی سی ٹی وی کیمرے لگا دئیے ہیں جس سے کافی فائیدہ ہو گا ،علاقے میں اتش بازی بازی پر پابندی ہے ،قانون کی پاسداری ہم سب پر فرض ہے،تحصیل بریکوٹ میں بعض کیسیز غلط بیانی پر مشتمل ہوتے ہیں اور ذیادہ تر بوگس،جس کو ہمارے فرض شناس افسر مہارت کیساتھ ڈیل کرتے ہیں، ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ نے کہا کہ اگر کسی پولیس افسر سے کسی کو بھی مسئلہ ہو یا رشوت کا مطالبہ کرتے ہوں تو مجھ سے رابطہ کریں ۔گداگروں کے خاتمے میں تاجر اور عوام مدد کریں ہم ضلع بدر کرینگے،بہت جلد ویلج کونسل لے سطح پر کھلی کچہری کا انعقاد کرینگے ،منعقدہ اجلاس میں مشترکہ طور پر شاہی نواب باچا کو لیزان کمیٹی کا صدر ،محمد ظاہر خان کو نائیب صدر ،امیر زیب خان کو جنرل سیکرٹری اور سجاد خان کو پریس سیکرٹری بنایا گیا ۔پولیس لیزان کمیٹی کے موجود 21ممبران نے تھانہ غالیگے پولیس سمیت پورے سرکل پولیس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بہترین پولیس قرار دئیے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں