732

تحصیل بریکوٹ میں پی ٹی سی ایل صارفین ٹیلی فون کے ماہانہ بل بر وقت نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی عذاب میں مبتلا

تحصیل بریکوٹ میں پی ٹی سی ایل صارفین ٹیلی فون کے ماہانہ بل بر وقت نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں‘محکمے کی طرف سے ہر ماہ کی13تاریخ کو بل ٹی سی ایس کو دئیے جانے کے باوجوداکثریت صارفین کو یہ بل آخری تاریخ کے بعد یا ایک دو روز قبل ملتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر انہیں لیٹ چارجز کے ساتھ یہ بل جمع کرانے پڑتے ہیں جو اگلے ماہ کے بل میں دوبارہ شامل ہو جاتے ہیں صارف بنک اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے درمیان فٹ بال بن کے رہ جاتا ہے‘ پی ٹی سی ایل ہر ماہ کی13تاریخ کو اپنے صارفین کو جو بل جاری کرتا ہے وہ تقسیم کرنے کے لئے ٹی سی ایس کے ذریعے پہچانے کی ذمداری ہوتی جو پوری نہیں ہوتی اس بل کو پہنچانے کے لئے پی ٹی سی ایل ٹی سی کو فی بل 27روپے دیتی ہے جو مجموعی طور پر 4لاکھ 86ہزار روپے ماہانہ بنتی ہے مگر اتنی خطیر رقم وصول کرنے کے باوجود ٹی سی ایس پی ٹی سی ایل کے صارفین کو انکے ماہانہ بل بروقت تقسیم کرنے میں مکمل ناکام رہا ہے‘ جس پر صارفین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل انتظامیہ سے بلوں کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ‘ حالانکہ قانون کے تحت صارفین کو تاریخ ادائیگی سے یہ بل15روز قبل مل جانے چاہئیں‘صارفین نے سوات کے متعلقہ حکام اور چیئرمین پاکستان ٹیلی کیمونی کیشن اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں