1,009

تحصیل بریکوٹ کے صارفین کو بجلی کے بل بر وقت نہ ملنے سے مشکلات کا سامنا،بینک اف خیبر کے علاوہ تمام بینکوں نے عوام کو چکرا دیا

تحصیل بریکوٹ میں محکمہ واپڈا کی جانب سے بجلی بل وقت پر نہ ملنے سے صارفین کی نیندیں حرام ہو گئی ، واپڈا بلوں نے صارفین کو چکرا کر رکھ دیا یوٹیلیٹی بلز اخری دن موصول ہونے سے بینکوں نے باہر قطاریں لگ گئی متعدد بینکوں نے اپنے دروازے بند کر دئے جس سے صارفین کو سارا دن بینک کے سامنے رہے ،صرف دی بینک اف خیبر اور یو بی ایل نے صارفین کو بل ادا کرنے میں مدد فراہم کی جبکہ دوسرے بینکوں نے عوام کو ذلیل کر دیا ۔ایچ بی ایل ،نیشنل بینک،مسلم کمرشل بینک سمیت اومنی ،ایچ بی ایل ایکسپریس،یو شاپ نے صارفین کو خوار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ صارفین اس حد تک مجبورہو گئے کہ تحصیل انتظامیہ کو حرکت میں انا پڑا ،اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ملک دل نواز خان وزیر نے تمام بینکوں کو اچانک دورہ کیا اور تمام بینک افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اخری وقت تک عوام الناس کو تکلیف سے بچانے کے لئے بل کی ادائیگی میں مدد کریں اور کوئی شکایت کا موقع نہ ملے بعد میں پوسٹ افس بریکوٹ گئے اور وہاں پر پتہ چلا کہ پوسٹ افس کو تالا لگا ہوا تھا جس پر اے سی نے پوسٹ افس سٹاف پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے صارفین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دی ،بعد میں میڈیا کے نمائیدوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں واپڈا حکام سے وجہ معلوم کرونگا کہ بجلی بل دیر سے کیوں پہنچے اور اسکے بعد میں بینک کے اعلی حکام سے رابطہ کرونگا کے وہ اس کٹھن وقت میں عوام کیساتھ ایسا سلوک کیوں کرتے ہیں ۔عوام نے اے سی بریکوٹ ملک دل نواز خان وزیر اور تحصیل کونسلر فضل اکبر خان کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں