1,172

تحصیل بریکوٹ کے عوام انتہائی شریف اور تعاون کرنےوالے ہیں….اے سی بریکوٹ ملک دل نواز خان وزیر

تحصیل بریکوٹ کے عوام کا جتنا شکریہ ادا کروں وہ کم ہے کیونکہ تحصیل بریکوٹ کے عوام انتہائی شریف اور تعاون کرنےوالے ہیں میں نے یہاں کافی وقت گزارا وہ میں کھبی نہیں بھول سکتا،میں یہاں سے بہت محبت اور نیک تمنائیں لے کر جا رہا ہوں ،یہاں کے میڈیا کا انتہائی مشکور ہوں جو میرے ساتھ ساتھ رہی ،کسی بھی سرکاری ملازم کے لئے یہ بات باعث اعزاز ہے کہ وہ عزت اور وقار کے ساتھ علاقے کے عوام کی خدمت کرے اور عزت کیساتھ اپنی دوران ملازمت مکمل کرے ان خیالات کا اظہاراے سی بریکوٹ ملک دل نواز خان وزیر نے اپنے اعزاز میں دئےے گئے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے تحصیل ناظم بریکوٹ گوہر ایوب خان ، اے ای سی فہیم خان ،قومی جرگہ کے صدر صدیق علی خان ،پی ایم ایل کے صدر عزیزاللہ خان بدا،تحصیل کونسلر فضل اکبر خان ،بخت جمیل خان ،ال ناظمین کے چیرمین میاں فضل ودود باچا،ویلج ناظم دیرہ ودان خان ،ضلعی کونسلر حیدر علی خان ،سماجی شخصیت شرافت علی خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے سی بریکوٹ ملک دل نواز خان وزیر ایک ایماندار اور فرض شناس افسر تھے اور دوران سروس میں انہوں نے اپنے فرائض منصبی بڑے احسن طریقے سے سرانجام دیئے اور علاقے کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا انہوں نے ٹرنسفر ہونے والے اے سی ملک دل نواز خان وزیر کے لئے نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ بریکوٹ کے تمام عوام انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھنگے۔ اس موقع پر ٹی ایم او بریکوٹ شکیل حیات خان،ڈی ایس پی بریکوٹ سید زمان شاہ ،بھی موجود تھے، پر تکلف تقریب میں بریکوٹ معززین علاقہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں