837

تحصیل مٹہ کے علاقے ارکوٹ میں واقع مکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا

تحصیل مٹہ کے علاقے ارکوٹ میں واقع مکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ واقعے میں 9افرا دمتاثر ہوئے ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسیکیو 1122کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہوگئے ریسکیو اہلکاروں نے واقعے میں زخمی ہونیوالے افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کردیا جہاں پر انکو طبی امداد دی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل مٹہ کے علاقے ارکوٹ میں مکان میں گیس سیلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 09افراد متاثر ہوئے ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امداد ی کارروائیاں شروع کی جبکہ اس دوران معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی جبکہ دو شدید زخمیوں رفیع اللہ اور زخمی خاتون طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کردیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں