793

تحصیل کونسل اجلاس، سوات مین شاہراہ پر کام سست روی کاشکار

بریکوٹ ( ظاہر شاہ کمال )تحصیل کونسل اجلاس، سوات مین شاہراہ پر کام سست روی کاشکار،فنڈ فراہم کیاجا ئے، معیاری کام تیز کرکے مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے، گرد غبار کیلئے پانی چھڑکاو کا بندوبست کیا، محکمہ واپڈا کا عوام کے مسائل میں مزید اضافہ اووربلنگ کے باعث عوام ذہینی مریض بن گئے، بریکوٹ واپڈا افس کو سٹاف فراہم کیا جا ئے، سوات ایکسپریس وے زرعی زمینوں کے بجا ئے دریا ئے سوات کے کنارے تعمیر کیاجائے، حلقہ بندیوں میں پی کے 6 ایک موزون ترین اور تحصیل بریکوٹ کے عوام کے عین خواہشات کے مطابق ہے، حلقہ پی کے 6 میں کسی قسم کے ردوبدل، یا سیاسی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔ سوات کے سوئی گیس دفترایک مخصوص پارٹی کادفتر بن گیا ہے، سوئی گیس عملے کے من مانیوں کے باعث عوام کو شدید پر یشانی میں مبتلا ہیں ، قبلہ درست کیا جا ئے، پارٹی شموزئی کو ترجیحی بنیادوں پر سوئی گیس فراہم کیا جا ئے بصورت دیگر عوام کے ساتھ سٹرکوں پر دمادم مست قلندر کر یں گے۔ تحصیل کونسل اجلاس پولیس ڈیپارٹمنٹ ، واپڈا، ایجوکیشن ، ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ تحریری اطلاع کے باوجو دآنے کی زحمت نہیں کرتے، گزشتہ روز بریکوٹ تحصیل کونسل کاایک اہم اجلاس سپیکر تحصیل کونسل ڈاکٹر عزت الر حمن منعقد ہوا۔ اجلا س میں قائد حزب اختلاف فضل اکبر خان، عدنان خان، حاجی نواب خان، نیک علی خان، ٹی ایم او، محمد زادہ خان، اقلیتی کونسلر تلک کمار ، اکاونینٹ گل بہادر خان، ٹیکس سپر ڈنیڈنٹ محمد آیاز خان، رضا شاہ باچا، و دیگر نے کثرتعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے سپیکر ہاوس ڈاکٹر عزت الر حمن نے کہا کہ این ایچ اے کے جانب سے سوات میں شاہراہ کو فنڈ کے عدم فراہمی اور انتہا ئی سست روی کاشکا رہے۔ جگہ جگہ کلوٹوں کے ساتھ گاڑیوں کے لمبی لمبی قطاریںاور ٹر یفک میں خلل ڈالنے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، گردغبار کے باعث مختلف امراض پھیلنے کا موجب بن رہا ہے، پانی چھڑکاو کا بندوبست کیا جا ئے، ساتھ محکمہ واپڈا کو روڈ کے کنارے نصب ٹھڑی کھمبے جو انسانی جانیں ضائع ہونے کا سبب بھی بن سکتاہے کو ہٹانے پر کوئی توجہ نہیں دی، سوات ایکسپریس وے زرعی زمینوں کے بجائے دریا ئے سوات کے کنارے تعمیر کیاجا ئے، کیونکہ سوات کے عوام کا زیادہ انحصار زراعت پر ہے ۔ قائد حزب اختلاف فضل اکبر خان نے کہا کہ حلقہ نئی حلقہ بندیوں میں پی کے 6 تحصیل بریکوٹ کے عوام کے رائے اور خواہشات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک تاریخی اور درست فیصلہ کیا ہے۔ بعض سیاسی قائد ین اپنے سیاسی مفادات کے خاطر پی کے 6 میں مداخلت کر رہے ہیں، جو انتہائی قابل مذمت ہے،حلقہ پی کے 6 میں کسی قسم کے سیاسی مداخلت برداشت نہیں کر یں گے۔ محکمہ واپڈا کے اووربلنگ سے عوام عاجز اگئے ہیں ، بریکوٹ واپڈا افس میںسٹاف کی کمی کے باعث میٹر ریڈر نجومی بن کر تھوک پر یونٹس ڈال رہے ہیں، ۔ اس کے علاقہ سوات سوئی گیس دفتر میں اقراپروری اور من منانیوں کے سلسلہ جاری ہے،سیاسی مداخلت کے غریب اور لاچار عوام خوار اور ذلیل ہونے لگے، سوات سوئی گیس سرکاری دفتر نہیں بلکہ مسلم لیگ کا دفتر بن گیا ہے۔ میرٹ نام کو ئی چیز نہیں ۔ جس کی لاٹھی اس کے بھینس والا معاملہ ہے۔ مین شاہراہ پر کام تیز کیا جا ئے، تحصیل کونسلر نیک علی خان نے کہا کہ پارڑئی شموزئی کو ترجیحی بنیادوں پر سوئی گیس فراہم کیا جا ئے، حاجی نواب خان نے کہا کہ سوئی گیس دفترمیں کر پشن اقراباپروری کا سلسلہ جاری ہے،مانیار میںچند لوگوں کو سوئی گیس سہولت فراہم کر دیا گیا ۔ مانیار کو سوئی گیس کی سہولت فراہم کر کے عوام کو ریلف دیں ، میں شاہراہ پر تعمیراتی کام تیز کیا جا ئے، ، تحصیل کونسلر عدنان خان نے کہا کہ پارڑئی شموزئی کو سوئی گیس سہولت فراہم کیا جا ئے سوئی گیس کے مسلے بارے میں کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے۔ اگر پارڑئی شموزئی سوئی گیس سہولت فراہمی میں مزید ٹال مٹول سے کام لیا گیا ، تو احتجاجی مظاہر ے کا قیادت خود کر وں گا، ۔ عوام کا سیلاب سٹرکوں پر نکل ئیں گے، جس کی تمام ذمہ داری محکمہ سوئی گیس پر عائد ہو گی۔ ٹی ایم او بریکوٹ محمد زاد خان نے کہا کہ تحصیل کونسل اجلاس انتہائی اہمیت کااحامل ہے۔ تمام اراکین باقاعدگی سے اجلاس میںشرکت کر یںافس عملہ تحصیل کونسل کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ ڈیوٹی پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کیا جا ئےگا۔ اجلا س کے تمام اراکین نے نو تعینات ٹی ایم او محمد ذادہ خان کو بریکوٹ میں تعیناتی پر خوش امدید کہا اور مبارکباد دی ، اکاونٹینٹ گل بہادر خان نے صوبائی حکومت سہ ماہی صفائی مہم کے حوالے سے کونسل کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اخر میں سپیکر کونسل ڈاکٹر عزت الر حمن نے کہا کہ ائندہ کیلئے تمام محکموں کو اطلاع کے باوجود اجلاس میں عدم شرکت تحصیل کونسل کے قانونی حیثیت سے انکار کرنے کی مترادف ہو گا، غیر حاضر ی کے صورت میں متعلقہ محکمے کے ضلعی سربراہ کو تحریری شکایات ارسال کر دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں