784

ترقیاتی منصوبوں میں علاقہ کنڈاک جہانگیر کو مسلسل نظر اندازکیا جا رہا ہے.پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار حسن گل

ویلج کونسل ابوہا کے نائب ناظم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار حسن گل نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں علاقہ کنڈاک جہانگیر کو مسلسل نظر اندازکیا جا رہا ہے، سرکاری کلاس فور ملازمت میں علاقہ کنڈاک جہانگیر کی نظر اندازی کے خلاف آج ہائی کورٹ میں رٹ دائر کریں گے، علاقے کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا، سیاسی مستقبل کے حوالے سے تمام ساتھیوں اور علاقے کے عوام کے ساتھ صلاح ومشورے کے بعد ائندہ لا ئحہ عمل طے کیا جا ئیگا، ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بریکوٹ پر یس کلب میں ممتاز بینکار اور پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کے ضلعی رہنما کریم بخش خان کے ہمرا پر ہجوم پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں اس غر ض سے شامل ہو ا کہ علاقے کے عوام کو ریاست سوات کے دور سے درپیش مسائل کو حل کرکے علاقے کے عوام کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں ، مگر ریاست سوات کے دور میںقائم سکول کو تا حال اپ گرڈنہیں کیا گیا ، کنڈاک سے بریکوٹ تک 13 کلومیٹر روڈ انتہائی خراب ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں ۔ علاقے میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے ۔صوبائی حکومت نے غریب چرواہوں پر بھی پابندی لگائی ہے مقامی ایم پی اے کو یاددہانیاں کراتے کراتے تنگ اگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ علاقے کے مسائل جوں کہ توں ہیں مگر حالیہ کلاس فور ملازمتوں میں علاقہ کنڈاک جھانگر کو یکسر نظر انداز کرکے سرکاری ملازمیت کے قواعد و ضوابط کے خلاف اور اخبارات میں مشتہری کے بغیر من پسند اوورج ایج لوگوں کو بھرتی کر کے خلاف قانون کام کیا ہے، جس کے خلاف ہم آج ہا ئی کورٹ میں رٹ دائر کریں گے، ان کلاس فور ملازمین دو افراد ایسے ہیں جن کے عمر سرکاری ملازمت کیلئے در کار عمرسے ذیا دہ ہے اور حقدار لوگوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے خلاف ہر حد تک جا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت ایک نظریئے اور عمران خان کے وژن سے متاثر ہو کر کیا تھا، مگر پاکستان تحریک انصاف میں کوئی انصاف نظر نہیں آیاہے ، انشااللہ سیاسی مستقبل کے حوالے سے جلد دو ست و احباب اور علاقے کے غیور عوام کا جنرل میٹنگ بلاکر صلاح ومشورے کے بعد ائندہ الا ئحہ عمل طے کر یں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں