963

تعلیم مسلم معاشرہ کا زینہ ہے طلباءکو تعلیم کے ساتھ ساتھ مکمل عملی تربیت بھی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ،غریب یتیم بچوں کو تعلیم دلوانے کا خواب پورا کرونگا مختیار رضا خان۔

اسلامیہ پبلک سکول خزانہ شموزئی میں آرٹس ایگزیبشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ضلع سوات کے رہنما مختار رضا خان نے کہا کہ استاد کا پیشہ شیوہ پیغمبری ہے اور معلم معاشرے کا زینہ ہے انہوں نے کہا کہ بچوں کی بڑی تعداد غربت و افلاس وسائل کی کمی بنیادی ڈھانچے میں کمزوریوں کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہیں اس محرومیت کو ختم کرنے کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،تعلیم کے فروغ کیلئے مضبوط قدم اٹھائیں گے انہوں نے مذید کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں اور مستحق غریب یتیم بچوں کو بلا معاوضہ تعلیم دینے کے ادارے اپنا کردار اد کریں۔سکول پرنسپل نے مختیار رضا خان کا شکریہ اد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں 35بچوں کی تعلیم کا مکمل خرچہ اٹھانے کا وعدہ کیا تھا جو پورا کر دیا انکے مکمل یونیفارم ،کتابوں اور فیسوں کو ایڈوانس میں جمع کر دیا ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں