834

تمام نوکریاں میرٹ کے بنیاد پر ہوئے ہیں کسی کے ساتھ ذیادتی نہیں ہوئی. تحصیل نائب باظم ڈاکٹر عزت رحمان

بریکوٹ ( شفیق الرحمن)تمام نوکریاں میرٹ کے بنیاد پر ہوئے ہیں کسی کے ساتھ ذیادتی نہیں ہوئی ،لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں پی ٹی ائی کے رکن حسن گل کو مفاد پرستوں نے ذاتی مقصد کے لئے استعمال کیا ہے، میڈیا کے سامنے معافی مانگے ورنہ ہم عدالت کا راستہ اختیار کرینگے،ان خیالات کا اظہار تحصیل نائب باظم ڈاکٹر عزت رحمان ،ضلع سوات یوتھ کے صدر سہیل خان ،اسرار حسین،سمیع اللہ،اور سبحان خان نے مشترکہ طور پر بریکوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے پریس کانفرنس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام نوکریاں میرٹ کے بنیاد پر ہوئی ہیں کسی سے فوٹوسٹیٹ کے لئے بھی ایک روپیہ نہیں لیا گیاہے ،تحریک انصاف حکومت میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے کسی کے ساتھ ذیادتی نہیں ہوئی اور نہ کوئی نوکری بغیر میرٹ کی دی گئی ہے اور نہ کسی کی حق تلفی ہوئی ہے ،من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگانے پر میڈیا کے سامنے تحریری معافی مانگے ورنہ عدالت سے رجوع کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں