841

تمام گجر برادر ی کے جانب ایم پی اے سید جعفر شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں…سماجی کارکن نثار احمد گجر

لائیکوٹ سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن نثار احمد گجر نے کہاہے کہ ہم تمام گجر برادر ی کے جانب ایم پی اے سید جعفر شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوںنے حقیقی نمائندے کا کردار ادا کرتے ہوئے اسمبلی کے فلور پر گجر برادری کیلئے بھرپور اواز اٹھائی اور صوبے میں بولی جانیوالی تمام زبانوں کے خانے کیلئے جگہ مختص کرنے کا مطالبہ کیا انہوںنے کہاکہ صوبے میں دیگر ایم پی اےز اور ایم این ایز بھی موجود ہے لیکن کسی نے بھی دیگر زبانوں کیلئے اواز نہ اٹھائی لیکن ایم پی اے سید جعفر شاہ نے اسمبلی فلور پر اواز اٹھائی جس پر تمام گجر برادری ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور عہد کرتے ہیں کہ زندگی کے ہر موڑ پر سید جعفر شاہ کے شانہ بشانہ رہیںگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں