820

تھانہ غالیگے نے مختلف تھانوں کو مطلوب دو چوری شدہ گاڑیوں سمیت تین کارلفٹروں کو گرفتار کرلیا

بریکوٹ(ظاہرشاہ کمال)تھانہ غالیگے نے مختلف تھانوں کو مطلوب دو چوری شدہ گاڑیوں سمیت تین کارلفٹروں کو گرفتار کرلیا۔رمضان المبارک میں کارلفٹروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ہر جگہ سادہ اور وردیوں میں پولیس تعینات کردئےے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن اختر حیات خان اور ڈی پی او اعجاز خان کے خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سید زمان شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غالیگے مشرف خان نے سب ڈویژن بریکوٹ میں کارلفٹر وں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے ۔آپریشن کے دوران مینگورہ تھانہ کو مطلوب سید باچا ولد فضل رحمان ساکن مینگورہ کو گرفتار کرلیا ۔دوسری کاروائی میں تھانہ ہری پور کو مطلوب کارلفٹر ندیم اکبر ولد نور اکبر ساکن تھانہ ملاکنڈ ایجنسی حال ہری پور کو جیپ سمیت گرفتار کرکے ہری پور پولیس کو حوالہ کردیا اسی طرح علاقہ ناواگئی میں لاہور سے چوری کار نمبر 7895ایل ای اے برآمد کرلی ۔ایس ایچ او مشرف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کارلفٹروں کے خلاف ہمارا بھرپور آپریشن جاری ہے اور انشاءاللہ بڑی حد تک کامیابی حاصل کی ہے اور توقع ہے کہ انشاءاللہ بہت جلد بین الصوبائی کارلفٹروں تک رسائی حاصل کرلیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں