725

تین روزہ سخت احتجاجی کیمپ آخر کار رنگ لے آیا

بریکوٹ :(ظاہر شاہ کمال )تحصیل ناظم بریکوٹ کی طرف سے ٹریڈ یونین بریکوٹ کو ٹی ایم اے دفترمیں اجلاس کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پرتین روزہ سخت احتجاجی کیمپ آخر کار رنگ لے آیا ،ڈی پی او سوات کی مداخلت پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ کی دفتر میں ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ نے مذاکراتی اجلاس بلا کر معاملہ رفع دفع کرنے کیلئے بھر پور کردار اداکرتے ہوئے احتجاجی کیمپپ پہنچ کر ٹریڈ یونین بریکوٹ کے کابینہ کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کو کامیابی کی طرف گامزن کر دیا اس موقع پر بریکوٹ بازار کے دکانداران کثیر تعداد میں موجود تھے اس طرح بریکوٹ ٹریڈ یونین کے صدر معراج الدین تنہا ،سینئر نائب صدر رضا خان ،جنرل سیکرٹری جمشید لالا ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عزیز اللہ خان ، جائنٹ سیکرٹری سلمان خان ، نائب صدر ظاہر خان ، فنانس سیکرٹری راشد خان ، آفس سیکرٹری جان محمد ،عزت علی خان ، باغی رم کیمرہ مین ،چیئر مین محمد شیر علی خان ، سرپرست اعلیٰ پیر منہاج الدین ، چیئر مین مینہ بازار مختیار علی ،بادشاہ گل وغیرہ بھی موجود تھے اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ تحصیل بریکوٹ کے صدر عزیز اللہ خان بدا ،نائب ناظم تحصیل بریکوٹ ڈاکٹر عزت رحمان ،ناظم ویلیج کونسل بریکوٹ غربی عماد خان ، پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بریکوٹ کے صدر عثمان خان ، فیاض خان ،فضل ربی خان وغیرہ بھی موجود تھے ۔مذاکرات کے دوران تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر عزت رحمان ،ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ باچا حضرت نے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے تحصیل ناظم کے نازیبا الفاظ بیان کرنے پر پشیمانی اختیار کی اور ٹریڈ یونین بریکوٹ کے کابینہ سے معذرت کرلی ،اس طرح ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ باچا حضرت نے بازار کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور تاجر برادری کی صدر معراج الدین تنہانے معاملہ رفع دفعہ کرنے پر ڈی ایس پی بریکوٹ ،تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر عزت رحمان ، اور سماجی کارکن جاوید خان ،اور ڈاکٹر عارف سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کے مشرانا آزاد بریکوٹ پریس کلب کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں