1,066

جرائم سے پاک سوات مہم میں عوام پولیس کے ساتھ تعاﺅن کریں ،ڈی پی او سوات

پولیس اپنی کار کردگی جاری رکھے، بہترین کارکردگی دکھانے والے آفیسروں میں انعامات تقسیم ،
ڈی پی او سوات عباس مجید خان مروت کے دفتر میں سادہ مگرپر وقار تقریب ہوئی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات نے کہاکہ جرائم سے پاک سوات مہم میں عوام پولیس کے ساتھ تعاﺅن کریں ، سوات میں دیر پا قیام امن کے ساتھ ساتھ جرائم کو جڑ سے ختم کر نے کا عزم کر رکھا ہے ، پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوںکو ختم کرینگے ،پولیس عوام کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کریں ،اس موقع پر ڈی پی او سوات نے جرائم سے پاک سوات مہم میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ایس ڈی پی اومینگورہ سرکل حبیب اللہ خان،اور ایس ایچ او مینگورہ سٹی امجد علی کو نقد انعام اور سر ٹیفکیٹ دیئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں