798

جماعت اسلامی حلقہ پی کے 6کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پی کے 6کے لئے فدا خان اور این اے 3کے لئے اختر علی خان جی کا نام فائینل کر دیا گیا

بریکوٹ (اقبال خان بریکوٹی )جماعت اسلامی حلقہ پی کے 6کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پی کے 6کے لئے فدا خان اور این اے 3کے لئے اختر علی خان جی کا نام فائینل کر دیا گیا جواجلاس میں پارلیمانی بورڈ کے سامنے رکھے جائیں گے جو انکی حتمی منظوری دیں گے ۔
جماعت اسلامی بریکوٹ کے امیر عطاءاللہ خان کے ہجرے میں جماعت اسلامی حلقہ پی کے 6کے عہدیداروں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اراکین نے کثیر تعدا میں شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی تحصیل کبل کے ناظم رحمت علی ،امیر زون پی کے 6عزیزالرحمن،سابقہ امیر زون ریاض خان،سابقہ امیر زون نور رحمن افغانی ،احسان اللہ خان ،حنیف خان ،سابقہ امیر تحصیل بریکوٹ ظاہر خان ،نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی کے 6کے لئے فدا خان اور این اے 3کے لئے اختر علی خان جی نام منظوری کے لیے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اگر ان حلقوں میں ایم ایم اے میں شامل دیگر جماعتوں کے امیدوار بھی کھڑے ہوئے تو پوزیشن دیکھتے ہوئے امیدوار کا فیصلہ کیا جائے گا۔تاہم پی کے 6کے لئے فدا خان اور این اے 3کے لئے اختر علی خان جینام فائنل کیے گئے ہیں۔اجلاس دعا کے بعد اختتام پذیر ہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں