422

جمعتہ الوداع کی آمد پر ضلع کے تمام تحصیلوں کے علماء کرام سے مشورہ

ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کاعیدالفطر اور جمعتہ الوداع کی آمد پر ضلع کے تمام تحصیلوں کے علماء کرام سے مشورہ۔
ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے تمام علماء کرام کا رمضان المبارک میں کورونہ وائرس کےروک تھام میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا اور آنے والے جمعتہ الوداع اورعیدالفطر کے موقع پر اجتماعات میں کورونہ وائرس سے روک تھام، سماجی دوری برقرار رکھنے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی درخواست کی۔
تمام علماء کرام نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ مکلمل یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قا سم علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنران اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں