844

جنرل بس سٹینڈ بریکوٹ کی تعمیر شروع تحصیل ناظم گوہر ایوب خان اوراے سی بریکوٹ ملک دل نواز خان وزیر نے افتتاح کردیا ،

جنرل بس سٹینڈ بریکوٹ کی تعمیر شروع تحصیل ناظم گوہر ایوب خان اوراے سی بریکوٹ ملک دل نواز خان وزیر نے افتتاح کردیا ،
پیر بابا روڈ پر جنرل بس سٹینڈ کا قیام انتہائی خوش ائیند بات ہے اس سے بریکوٹ بازار میں تمام اڈے ختم ہو جائینگے اور ٹریفک جام کے مسائیل بھی کم ہونگے ،دس کنال پر مشتمل یہ جنرل بس سٹینڈ مسافرووں سمیت ٹرانسپورٹرز کیلئے بھی سہولیات میسر ہوں گی ، گیار ہ الگ الگ سٹینڈ ہونگے جس پر شیڈ لگے ہونگے تاکہ مسافرووں سمیت ٹرانپورٹروں کو مسائیل نہ ہوں تما م ویٹنگ رومز ہونگے ان خیلات کا اظہار ٹی ایم او بریریکوٹ شکیل حیات خان نے افتتاح کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ،پی ایم ایل ن کے رہنما انجیئنیر عمر فاروق خان ،عزیر اللہ بدا ،بخت علی خان ،جنرل بس سٹینڈ کے ٹھیکدار بخت افسر ،سماجی شخصیت فضل احد لالاجی ،آل ناظمین کے چیر مین فضل ودود میاں سمیت کثیر تعداد میں ٹرانسپورٹرووں نے شرکت کی ۔اس موقع اے سی بریکوٹ ملک دل نواز خان وزیر نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کے لئے لیز پر زمین دینے والے محمد اشفاق خان اکاخیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کوئی بھی جنرل بس سٹینڈ کے لئے زمین دینے کے لئے تیار نہیں تھا اس جنرل بس سٹینڈ کی وجہ سے مسافرووں اور عوام کو کافی فائیدہ ہو گا ،اس میں انشاءاللہ تمام سہولیات میسر ہونگی ،اور عوام کو فائیدہ ہوگا ۔تحصیل ناظم گوہر ایوب خان نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کے ٹھیکہ میرٹ کی بنیاد پر دیا گیا ہے، جنرل بس سٹینڈ کے ٹھیکدار بخت افسر خان ،بخت علی خان انتہائی تجربہ کار ہیں عوام کو بہتر خدمات فراہم کرینگے ہم انشاءاللہ اس کو بہتر بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑینگے۔پی ایم ایل ن کے رہنما انجیئنیر عمر فاروق خان نے کہا کہ بریکوٹ سے جنرل بس سٹینڈ کی وجہ سے ترقی ائیگی اور بریکوٹ بازار میں رش بھی کم ہوگا ، جنرل بس سٹینڈ کے ٹھیکدار بخت افسر خان ،بخت علی خان نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل بہت جلد ہو جا ئیگی اسکا تمام کریڈٹ ٹی ایم او اور اے سے بریکوٹ کا جائیگا ۔علاقے کے عوام نے جنرل بس سٹینڈ کو ترقی کا جامن قرار دیا اور اپیل کی بریکوٹ میں جنرل بس سٹینڈ کے ساتھ ساتھ سبزی منڈی کی تعمیر کا منصوبہ بھی انتہائی اہم ہے۔بریکوٹ ( ظاہر شاہ کمال )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں