856

جن علاقوں کے میدان اباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں.احمد شاہ خان

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماءاحمد شاہ خان نے کہاہے کہ جن علاقوں کے میدان اباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ،سوات کے نوجوان صلاحیتوں سے مالامال ہے لیکن انکی صحیح طریقے سے رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ،ملک میں امن وامان اور مثبت سرگرمیوں کیلئے ضروری ہے کہ کھیلوں کے میدان اباد کئے جائے اور میرٹ کے بنیادوں ملک کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان کھیل کے میدانوں سرفہرست ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ڈائمند گرین ہاسٹل کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ لازمی ہے کہ والدین اپنے بچوں کو کھیلوں کیلئے بھی مواقع فراہم کریں اور بچوں پر لازم ہے کہ وہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی پر توجہ مرکوز رکھیں تاکہ وہ ایک اچھے کھلاڑی کے ساتھ ساتھ معاشرے کیلئے ایک مفید اور کارگر فرد بن سکے انہوںنے کہاکہ سوات کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے ان نواجوانوں کو وہ سہولیات نہیں دی جاسکی جس کے یہ حقدار ہیں انہوںنے ہاسٹل کے طلباءاور سکائی گرین کرکٹ کلب کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں کوئی منتخب رکن تو نہیں لیکن پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکن اور عہدیدار کے حیثیت سے اپ لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میرے دروازے دن رات اپ لوگوں کیلئے کھلے رہیں اور اس سلسلے میں مجھ سے بھی ہوسکے میں کرنے کیلئے تیار رہونگا اور اپنے بچوں کی طرح تم لوگوں کی حوصلہ افزائی کروں گا اس موقع پر احمد شاہ خان نے ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے نقد رقم بھی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں