464

جواں سال لڑکے کو تنگ کرکے خودکشی پر مجبور کرنے والے

سیدو شریف میں جواں سال لڑکے کو تنگ کرکے خودکشی پر مجبور کرنے والے ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا،ملزم نوجوان کو بلیک میل کرنے میں ملوث ہے،سیدو پولیس نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا،اج مقامی عدالت میں پیش کیا جائیگا،گزشتہ روز ایس ڈی پی او سیدو شریف محمد اسحاق خان نے سیدو شریف کے علاقے برکلے میں نوجوان فیصل خان کو تنگ اور بلیک میل کرنے اور انہیں خود کشی پر مجبور کرنے والے ملزم گوہر رحمن ولد سید رحمن سکنہ برکلے سیدو شریف کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا،اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 19 اپریل کو سیدو شریف کے علاقے بر کلے میں نوجوان فیصل خان نے خودکشی کی جس کی ابتدائی رپورٹ انکے والد ابراہیم نے مقامی پولیس سٹیشن میں درج کرلی،جس پر ڈی پی او سوات قاسم علی خان اور ایڈیشنل ایس پی سوات شاہ حسن خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سیدو سرکل محمد اسحاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او سیدو شریف اعجاز خان نے کاروائی کرتے ہوئے 174 ض ف میں باقاعدہ انکوائری کااغاز کیا گیا،دوران تفتیش ملزم گوہر رحمن کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کئے گئے جس پر گزشتہ روز انکے والد ابراہیم نے باقاعدہ دعویداری کی، ڈی ایس پی سیدو سرکل محمد اسحاق خان نے ایس ایچ او اور دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم گوہر رحمن کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں