133

جہانگیر ترین نے کہا تحریک انصاف نہیں ٹوٹی، کوئی فارورڈبلاک نہیں بنا۔ حکومت کیساتھ ہیں، الگ گروپس ہرپارٹی میں ہوتے ہیں

جہانگیرترین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے میرے گروپ پردباؤ ڈالا، پنجاب حکومت کا رویہ نامناسب ہے۔ اس لیے ہم نے اپنے گروپ کے ایک رہنما کو پنجاب اسمبلی میں ترجمان مقررکیا۔
عدالت میں پیشی کے موقع پرانہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہمیں اب اسمبلیوں میں بات کرنی ہے۔ ہم سب اکٹھے ہیں اورانتقامی کارروائی کا جواب دیں گے۔
جہانگیر ترین نے کہا تحریک انصاف نہیں ٹوٹی، کوئی فارورڈبلاک نہیں بنا۔ حکومت کیساتھ ہیں، الگ گروپس ہرپارٹی میں ہوتے ہیں۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان انصاف پسند آدمی ہیں اور انصاف دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں