507

جے یو آئی ملاکنڈ ڈویژن نے جی ٹی روڈ بند کرنے کا اعلان کردیا

جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ ڈویژن نے مولانا فضل الرحمن کے پلان ب پر عمل کرتے ہوئے مین جی ٹی روڈ کو بلاک کرنے کا اعلان کردیا بدھ کے روز ملاکنڈ ڈویژن کی مین شاہراہ جی ٹی روڈ بن کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے اعلان کے ساتھ ملاکنڈ ڈویژن میں بھی جے یو آئی نے سڑکیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ ڈویژن بھر سے گزرنے والی مین شاہراہ جی ٹی روڈ کو بدھ کے روز بند کردیا جائے گا اور شاہراہ پر جے یو آئی کے کارکنان بیٹھ جائیں گے، یہ پلان بی پورے ملک میں ایک ساتھ شروع ہوگا، ذرائع کے مطابق چکدرہ کے مقام پر جے یو ائی سڑک بند کرسکتی ہے ۔ جس کیلئے کارکنوں کیساتھ رابطے بھی شروع کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ضلع سوات سمیت دیگر اضلاع کی داخلی اور خارجی شاہراہیں بھی بند کرنے کا امکان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں