898

جے یو آئی کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرناہے..صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وسابق سنیٹرجمعیت علما مولانا راحت حسین اسلام

جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وسابق سنیٹر مولانا راحت حسین نے کہاہے کہ جے یو آئی کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرناہے اور اس مقصد کیلئے ہم عملی جدوجہد کررہے ہیں،دیگرسیاسی پارٹیوں سے مایوس ہونے والے لوگ جوق درجوق جمعیت علماء اسلام میں شامل ہورہے ہیں جس کے سبب جمعیت مزید فعال ہورہی ہے ،آئندہ دور جے یو آئی کا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزیونین کونسل امانکوٹ فیض آباد کے علاقہ پیریانوجئی میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں جمعیت کے قائدین ،کارکنوں اور اہل علاقہ نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی،تقریب سے جمعیت علماء اسلام حلقہ پی 80کے جنرل سیکرٹری اعجاز خان،حافظ ادریس اورجے یو آئی کے دیگرقائدین نے بھی خطاب کیا،مقررین نے کہاکہ نئے شامل ہونے والوں نے بروقت اور بہترین فیصلہ کیا ہے اورانہیں جے یو آئی میں عزت اور احترام دیا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے قائدین اورکارکن مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہدکے ساتھ ساتھ جمعیت کا پیغام بھی گھر گھر اور ہر فرد تک پہنچانے میں مصروف عمل ہیں،انہوں نے کہاکہ جولوگ عقائد کو چھوڑ کر مجسموں کے پیچھے بھاگتے ہیں وہ گمراہ ہوجاتے ہیں جن کاراستہ روکنا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے ،انہوںے کہاکہ ہمارے تمام تر مسائل ،مشکلات اورپریشانیوں کا حل اسلامی نظام میں موجود ہے جس کیلئے ہم جدوجہد کررہے ہیں لہٰذہ عوام بھی اس جدوجہد میں ہماراساتھ دیں ،تقریب کے دوران مولانا راحت حسین نے نئے شامل ہونے والوں کو جے یو آئی کی ٹوپیاں پہنائیں اور ان کے گھروں پر جمعیت کے پرچم بھی لہرائے اورکہاکہ جے یو آئی میں یہ نئی شمولیتیں پی کے 80کے جنرل سیکرٹری اعجازخان کی کوششوں کا نتیجہ ہے جن کی کاؤشوں کوہم قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورامیدرکھتے ہیں کہ وہ جمعیت میں نئے لوگوں کو شامل کرانے کا یہ سلسلہ اسی طرح بدستور جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں