709

حلقہ پی کے 6میں گجر یوتھ فورم نے عوامی نیشنل پارٹی کی حمایت کا اعلان

بریکوٹ ( ظاہر شاہ کمال ) حلقہ پی کے 6میں گجر یوتھ فورم نے عوامی نیشنل پارٹی کی حمایت کا اعلان ‘ پی کے 6 گجر یوتھ فورم کے امیدوار اصغر خان ٹکرا خیل شیرشاہ خان کے حق میں دستبردار ‘ گجرقوم کے ہزاروں ساتھی عوامی نیشنل پارٹی کو ووٹ دینگے ‘ اے این پی نے گجر قوم کو ہمیشہ عزت دی ہے ‘ ہم پوری گجر قوم پورے صوبے میں ووٹ کے شکل کے میں امیر حیدر خان ہوتی کے احسانات کا بدلہ جھکائینگے ‘ عوامی نیشنل پارٹی سرزمین پختونخواہ پر بسنے والے تمام قوموں کو عزت اور احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں ‘ اس مٹی کے امن کی خاطر ہم نے سینکڑوں ساتھیوں کی قربانی دیکر اس سرزمین پر آمن قائم کی ‘ مسلم لیگ (ن) سوات کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ‘ روڈ ، بجلی اور سوئی گیس کے مد میں بڑی نا انصافیاں ہوئی اور اس تمام نا انصافیوں کا ذمہ دار نواز شریف اور امیر مقام ہے ‘ پختون قوم ووٹ کے شکل میں ان سے بدلہ لینگے ‘ ان خیالات کا اظہار گجر یوتھ فورم کے رہنما اور نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی اصغر خان ٹکراخیل اور ضلعی صدر اے این پی امیدوار حلقہ پی کے 6شیر شاہ خان ، این اے 3کے امیدوار عبد الکریم خان نے بریکوٹ میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ گجر یوتھ فورم کے رہنما اصغر خان ٹیکرا خیل نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ا س صوبے میں گجر قوم کو عزت کے نگاہ سے دیکھتے ہوئے این اے سات کو ٹکٹ دیکر گجر قوم پر بہت بڑا احسان کیا ہے ‘ اس کے علاوہ اس صوبے میں کسی بھی پارٹی نے ہمیں عز ت نہیں دی اور خاص کر پی ٹی ائی نے پورے صوبے میں کسی بھی حلقے میں گجر قوم کو ٹکٹ نہیں دی جو کہ نا انصافی ہے ‘ گجر قوم کی تاریخی حیثیت ہے اور پورے صوبے میں ہزاروں کی تعداد میں موجود ہے آج پوری گجر قوم عوامی نیشنل پارٹی کا ساتھ دینگے اور میں بحیثیت امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 6عوامی نیشنل پارٹی کے شیرشاہ خان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں ‘ حلقہ پی کے 6کے امیدوار شیر شاہ خان اور این اے 3کے امیدوار عبد الکریم خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی واحد جماعت ہے جوپختونخواہ وطن میں رہنے والے تمام قوموں کو برابر کے حیثیت دیتے ہیں اور سب کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ‘ ہم نے اس مٹی کی عزت ، امن اور احترام کی خاطر جانوں کی قربانیاں دی اور جھکے نہیں جس کی بدولت آج پختونخواہ میں آمن قائم ہے ‘ انہوں نے کہا کہ سوات کے ساتھ نواز شریف اور امیر مقام نے سوئی گیس ، بجلی اور سڑکوں کی تعمیر میں بہت بڑی زیادتی کی ہے اور ہمیشہ اس علاقے کو نظرانداز کیا ہے سوات کے غیور عوام ووٹ کے شکل میں ان سے بدلہ لینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں