927

حکومت نے ملک بھر کے تمام وفاقی محکموں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔ذرائع

حکومت نے ملک بھر کے تمام وفاقی محکموں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق سابق دور حکومت میں بجلی کی بچت کیلئے ہفتہ میں دو چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں حکومت نے ملک بھر کے تمام وفاقی محکموں میں ہفتہ کی تعطیل ختم کرکے صرف اتوار کی تعطیل کو بحال رکھنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کے مطابق جس کی سمری وزارت داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم کو بھجوائی جارہی ہے ذرائع کے مطابق یہ سمری جلد ہی منظور کرلی جائیگی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہفتہ میں دو رتعطیلات اور اسی طرح دیگر تعطیلات آنے سے دفاتر کا کام بری طرح متاثر ہوتا ہے جس پر حکومت نے ہفتہ کی تعطیل ختم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں