834

حیات محمد خان شیر پاؤ کی برسی کے تیاریاں

حیات محمد خان شیر پاؤ کی برسی کے تیاریوں کے سلسلے میں قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونوکے زونل بھر کے تمام اضلاع کے صدوراورجنرل سیکرٹریوں کے ساتھ رابطے،برسی کی تقریب میں کثیرتعدادمیں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی،اس حوالے سے انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ گیارہ فروری کو چارسدہ میں حیات محمد خان شیر پاؤ کی برسی منائی جائے گی ، زون کے تمام اضلاع میں موجود پارٹی ذمہ داروں سے رابطے کرکے انہیں کارکنوں سمیت تقریب میں جوق درجوق شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے ،انہوں نے کہاکہ تمام اضلاع میں برسی کیلئے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے جن کی وہ خود نگرانی کررہے ہیں امید ہے کہ برسی کی تقریب میں ملاکنڈڈویژن سے ہزاروں کی تعدادمیں پارٹی کارکن شریک ہوں گے ،انہوں نے عوام کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں