896

خیبربینک مینگورہ سے بیک وقت چار کیشئیرتبدیل

خیبربینک مینگورہ سے بیک وقت چار کیشئیرتبدیل،پورا بینک ایک کیشیئر چلانے لگا،صارفین کو شدیدمشکلات کا سامنا ،عوام نے سٹاف کی کمی دور کرنے کا مطالبہ کردیا،مقامی لوگوںکا کہناہے کہ مینگورہ کے علاقہ مکان باغ میں واقع خیبر بینک میں پانچ کیشیئر تعینات تھے جس کے سبب صارفین کو کافی سہولیت میسر تھی مگر ان میں سے بیک وقت چار کیشیئرزکو تبدیل کردیا گیا جس کی وجہ سے صارفین کورقومات نکالنے اور جمع کرانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں اسی طرح ملازمین کو تنخواہوں کی وصولی اور عام لوگوں کو یوٹیلٹی بل جمع کرنے میں بھی پریشانی کا سامنا ہے ،سٹاف کی کمی کے باعث بینک کے سامنے ہروقت لوگوں کی قطاریں نظر آرہی ہیں مگر کسی کا کام بروقت نہیں ہورہاہے اور لوگوں کا وقت بھی ضائع ہورہاہے،مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام سے خیبر بینک میں کیشیئرزکی کمی کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں