943

خیبر پختونخواہ میں ائندہ عام انتخابات میں جیت عوامی نیشنل پارٹی کی ہوگی.ناظم ویلج کونسل بریکوٹ غربی حماد خان

ناظم ویلج کونسل بریکوٹ غربی حماد خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں ائندہ عام انتخابات میں جیت عوامی نیشنل پارٹی کی ہوگی ہمارے قائدین اور کارکنوں کی قربا نیاں رنگ لائینگی ہمارے کا رکنوں اور قائدین نے جانیں قربا ن کی مگر قوم کو تکلیف نہیں دیا اب وقت اگیا ہے کہ قوم ایسے فیصلے کریں کہ اسے ائندہ پشیمان ہونانہ پڑے، با چا خا ن کے سپاہی اٹھے اور میدان میں نکلے قوم کی نظریں صرف ان پر لگی ہوئی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں عام انتخابا ت اگر ہو جائے تو جیت عوامی نیشنل پارٹی کی ہوگی ہماری دور اقتدار کو عوام یاد کررہے ہیں ہمارے ممبران اسمبلی نے عوام کے خادم بن کر خدمت کی ہے ہماری صوبائی حکومت نے صوبے میں تعلیمی انقلاب برپا کیا تھا یونیورسٹی اور سکولوں کے جا ل بچھا ئیں صوبے کو نام دیکر پختون قوم کو شناخت دی 18ترمیم کے زریعے صوبے کو اختیار دیا ہمیں یقین ہے کہ قوم ائندہ عام انتخابات میں ہمیں ضرور ووٹ دینگے‘انہوں نے کارکنوںسے اپیل کی کہ وہ اپنے صفوںمیں اتحا د پیداکریںاور الیکشن کے لئے میدان میں نکلے قوم کے نظریں صرف با چا خان کے سپا ہیوں پر لگی ہوئی ہے ۔۔بریکوٹ ( ظاہر شاہ کمال )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں