1,001

خیبر پختونخواہ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،سڑکیں کھنڈارات میں تبدیل..سنیٹر امرجیت ملہو ترا

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال )خیبر پختونخواہ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،سڑکیں کھنڈارات میں تبدیل ،ہسپتال ویران ہوگئے ، میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے ،نوے دنوں میں تبدیل لانے والوں نے سترہ ماہ میں اپنے حصے کا فنڈ بھی ترقیاتئی کاموں پر نہیں لگا یا ،صوبے میں بلدیاتی الیکشن نوے دنوں میں کرانے والے ڈیڑ ھ سالوں میں نہ کرسکے ،اور کپتان پورے ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں ،جس شخص سے ایک صوبہ نہ سنھبالہ نہیں جاتا وہ پورءملک کو کیسے تبدیل کرینگے ۔تبدیلی لانے والوں نے صرف اپنے چال چلن میں تبدیل لائی ہے ،ہمارے دور حکومت میں شروع ہوے والے منصوبے منسوخ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں ،ہم نے پانچ سال میں صوبے میں تعلیمی انقلاب برپا کیا ،اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبائی خود مختاری حاصل کی ،صوبے کو شناخت دیا ۔ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سنیٹر امرجیت ملہو ترا نے اپنے رہائش گاہ پر خصو صی انٹر ویو دیتے وئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ بے یارو مدد گار ہیں ،ہمارے ممبران اسمبلی ،وزراءاور وزیر اعلیٰ اسلام آباد میں ناچ گانوں میں مصروف ہیں جبکہ صوبے میں ایک طرف ائی ڈی پیز بے یارو مددگار پڑے ہیں جس پر مرکزی حکومت اور صوبے کی حکومت دونوں خاموش تماشائیوں کا کردار ادا کررہے ہیں ،جبکہ دوسری جانب صوبے کا دو دفعہ اے ڈی پی کا فنڈ ستر فیصد لیپس ہوا ،جبکہ ہمارے وزیر اعلیٰ وزراءاور معاون خصوصییوں کا فوج بھرتی کرے پر لگے ہوئے ہیں ،ایک اور سوال کے جواب میں انھو ں نے کہا کہ جس حکومت نے انتخابی وعدوں میں کہا تھا کہ نوے دنوں میں بلدیاتی انتخابات کروائے گے ،ڈیڑھ سال گزرنے کے بعد آج بھی سپریم کورٹ کو معذرت خوانہ جواب دیتے ہیں ،انھوں نے کہا کہ جن لوگوں سے ایک صوبہ سنھبالہ نہیں جاتا تو وہ پورے ملک کو کیسے سنھبالیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں