252

دریائے سوات کے بے رحم موجوں کے نظر شموزئی کے علاقہ چونگئی کا 9سالہ ریان علی پانچ دن بعد علاقہ گالنگئی دیر باجوڑ کے بارڈرسے مل گیا۔

بریکوٹ (ریاض احمدسے) دریائے سوات کے بے رحم موجوں کے نظر شموزئی کے علاقہ چونگئی کا 9سالہ ریان علی پانچ دن بعد علاقہ گالنگئی دیر باجوڑ کے بارڈرسے مل گیا۔گذشتہ پانچ دنوں سے غائب 9سالہ ریحان کی تلاش میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے خصوصی دلچسپی لی اور خود نگرانی کی اور متعلقہ سرکاری اداروں کو ہدایات وقتاً فوتناً جاری کرتے رہے۔اس ریسکیو آپریشن میں بریکوٹ انتظامیہ،ریسکیو 1122،ٹی ایم اے بریکوٹ، سول ڈیفنس،محکمہ ٓابنوشی کے علاوہ علاقہ بٹ خیلہ کے مشہور رضاکارنظام الدین نے بھرپور حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق 14اپریل کو 9سالہ ریان علی ولدسمیع اللہ روز ے کی حالت میں تھا اپنے والد کے ساتھ سیر کے غرض سے ڈپو کے مقام پر دریائے سوات پر آیا تھا اس اثنا میں اس کے جوتے گندے ہوگئے جوتے کو صاف کرنے کی غرض سے دریائے سوات کی طرف دوڑتے ہوئے اپنے آپ کو سنبھال نہ کرتے ہوئے دریائے سوات میں گر کر غائب ہوگیا۔پانچ دن گذرنے کے بعد انہیں دیر باجوڑ کے مقام پر علاقہ کالنگئی میں لیویز والوں نے لاش نکالی۔جس پر علاقے کے عوام نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کی کہ انہوں نے بچے کی لاش کی تلاش میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں