918

رائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن (PSMA) ضلع سوات کے مرکزی کابینہ کے تین سالہ مدت پوری ہونے پر آج کابینہ توڑنے کا اعلان

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال)پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن (PSMA) ضلع سوات کے مرکزی کابینہ کے تین سالہ مدت پوری ہونے پر آج کابینہ توڑنے کا اعلان کیا اور نئے کابینہ کے انتخاب تک نگران کابینہ (Caretaker Cabinet) کا بھی اعلان کیا۔
سوات ایجوکیشن اکیڈمی بریکوٹ کے ڈائریکٹر اور (PSMA) ضلع سوات کے پریس سیکرٹری عمر ڈیرنے پریس ریلز جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن (PSMA) سوات کے آئین کے مطابق چئیرمین ایگزیکٹو کونسل صفدر علی عزیز نے PSMA سوات کے مرکزی کابینہ کے تین سالہ مدت پوری ہونے پر آج کابینہ توڑنے کا اعلان کیا۔ اور نئے کابینہ کے انتخاب تک نگران کابینہ (Caretaker Cabinet) کا بھی اعلان کیا۔اعلان کے مطابق ڈائریکٹر اکیڈمی آف ایکسیلنس علیگرامہ ملک ریاض احمد خان نگران کابینہ کے صدر، کلائمکس پبلک سکول مینگورہ کے پرنسپل حضرت علی جنرل سیکرٹری ، مسلم پبلک سکول اینڈ کالج مینگورہ کے ڈائریکٹر گل یار خان سینئر صدر، خیبر پبلک سکول اینڈ کالج خوازہ خیلہ کے ڈائریکٹر شمشیر خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، جبکہ سوات ایجوکیشن اکیڈمی بریکوٹ کے ڈائریکٹر عمر ڈیر پریس سیکرٹری مقرر ہوئے۔نگران کابینہ کے عہدیداروں نے آج ٹیپو ماڈل سکول اینڈ کالج کبل سوات میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ چئیرمین ایگزیکٹو کونسل PSMA سوات صفدر علی عزیز نے ا±ن سے حلف لیا۔تمام عہدیداروں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں یہ عہد کیا کہ وہ PSMA سوات سے وابستہ تمام تعلیمی اداروں کے حقوق اور مفادات کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ اور نئے کابینہ کے انتخاب تک اپنے فرائض انتہائی ایمانداری سے انجام دیں گے۔ تقریب میں تحصیل بابوزء، تحصیل مٹہ، تحصیل خوازہ خیلہ ، تحصیل بریکوٹ اور تحصیل کبل سے تعلق رکھنے والے PSMA کے سینئیر ارکان نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں