954

ٹرانسفارمر پر سیاست کرنے والے کہاں گئے ایم این اے عائشہ سید

جماعت اسلامی کے ایم این اے عائشہ سید نے ضلع سوات میں حالیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفارمر پر سیاست کرنے والے کہاں گئے عوام رمضان کے مہینے میں بھیر سحری و افطاری کے وقت بھی بجلی سے محروم ہوتے ہیں،حکومت عوام کو بجلی جیسی بنیادی ضرورت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے،عوام کو خدمت کے نام پر دھوکا دیا جا رہا ہے کیونکہ عملی طور پر ملک میں فلاحی منصوبے صرف پنجاب تک محدود ہیں جبکہ خیبر پختونخواکا جا ئز حق بھی نہی ملتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بد ترین حالات سے گزر رہے ہیں اور حکومت وقت کو غریب عوام کا کوئی خیال نہیں ،حکومت نے بجلی کے مسائل کو نہ کبھی مسئلہ سمجھا اور نہ ہی بجلی کے مسئلے کے حل کے لیے کبھی سنجیدہ کوشش کی،مذید انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے فلور پرمتعدد بار صوبہ خیبر پختونخوا میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف اواز اٹھائی ہے مگر بد قسمتی سے حکومت ٹھس سے مس نہیں ہوئی حکومت فوری طور پر رمضان کے بابرکت مہنے کو مد نظر رکھتے ہوئے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کر دے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں