463

درجنوں پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست اور تبادلوں کے احکامات

منشیات فروشوں اور جرایم پیشہ افراد سے مراسم، درجنوں پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست اور تبادلے، متعدد کی تنزلی، پولیس فورس میں جرایم پیشہ افراد اور کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں، جزا اور سزا کا عمل جاری رہیگا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات نے خفیہ اداروں کی اطلاع اور عوامی شکایات پر جرایم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں سے راوابط قایم کرنے پر درجنوں اہلکاروں کو برخاست کرتے ہوئے انہیں فورس سے نکال کر باہر کردیا جبکہ اس طرح متعدد اہلکاروں کو لائن حاضر کرنے کے ساتھ ان سے سالانہ انکریمنٹ کاٹ دئیے جبکہ متعدد کی تنزلی کردی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان نے کہا ہے کہ سوات پولیس فورس میں کالی بھیڑوں اور جرایم پیشہ افراد کیلیے کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی فورس میں کسی قسم کی غفلت برداشت کی جائیگی انہوں نے کہا کہ پولیس میں جزا اور سزا کا عمل جاری رہیگا اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جبکہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا سوات پولیس میں جرایم پیشہ افراد سے روابط پر کاروائی سے عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں