928

رکشہ یونین کےساتھ قانون کے مطابق تعاون کریںگے. محمد عارف وزیرسیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی

ال سوات فور سٹروک رکشہ یونین کے صدر گل رحمن اور رکشہ یونین کے ممبر اصغرشاہ نے گزشتہ روز سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد عارف وزیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر رکشہ یونین کے صدر گل رحمن نے رکشہ ڈرائیورو ں کو درپیش مسائل سمیت دیگر تما م امور پر تفصیلی بات کی جس پر سیکرٹری ار ٹی اے نے انہیں یقین دلایا کہ رکشہ یونین کےساتھ قانون کے مطابق تعاون کریںگے تاہم رکشہ ڈرائیور اور تمام ٹرانسپورٹرز سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکشہ یونین کے صدر گل رحمن نے کہاکہ ال سوات فور سٹروک رکشہ یونین سے تعلق رکھنے تمام رکشہ ڈرائیورقوانین کی پابندی کریںگے اور روٹ اپنے ہمراہ رکھیں گے ہم انتظامیہ اور ٹریفک پولیس حکام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے یونین سے وابستہ رکشہ ڈرائیور اور یونین ممبران انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کا سلسلہ جاری رکھیںگے اخر میں انہوںنے سیکرٹری ارٹی اے اور انتظامیہ کے دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں