931

بریکوٹ کے نواحی علاقہ شموزئی رنگیلہ میںپرائیویٹ سکول کے قریب دستی بم پھٹ گیا

ب بریکوٹ ( ظاہر شاہ کمال)بریکوٹ کے نواحی علاقہ شموزئی رنگیلہ میںپرائیویٹ سکول کے قریب دستی بم پھٹنے سے پانچ طالب علم ذخمی ہو گئے،زخمی بچوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا،جہاں پر انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزئی میں رنگیلہ پبلک سکول کے قریب مسجد کے ریت میں سکول کے بچے کھیل رہے تھے کہ ریت کے نیچے پرانا دستی بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پانچ بچے محمد ادریس ولد ارشد علی سکنہ رنگیلہ،نظام الدین ولد حیات خان،ابیب ولد محمد اکبر،سنان ولد نثار اور محمد منیر ولد فضل وہاب زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد پولیس ،سیکورٹی فورسز اور دیگر امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے اور علاقے میں سرچ اپریشن شروع کرتے ہوئے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ،پولیس زرائع کے مطابق دستی بم پرانا تھا جس کو تخریب کاری غرض سے ریت کے نیچے چھپایا گیا تھا۔جائے وقوعہ پر تمام پولیس افسران سمیت ارمی کی بھاری تعداد موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں