817

(زلزے،زخم اور زندگی)کی تقریب

ڈپٹی کمشنر سوات عاطف رحمان کی ہدایت پر ڈاکٹر آصف محمود جاہ (ستارہ امتیاز)کی کتاب (زلزے،زخم اور زندگی) کی دوسری بار تقریب رونمائی منگل کے روز سوات پریس کلب میں منعقد ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی چےئر مین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان تھے جبکہ اس میں سوات کے صحافیوں ، شعراء و ادباء اور معززین کے علاوہ ضلعی ناظم محمد علی شاہ ،ایڈیشنل ڈٰی سی غلام سعید خان، تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان اور تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب نے شرکت کی۔مقررین جن میں مذکورہ بالا زعماء کے علاوہ فضل ربی راہی ،فضل محمودروخان، شہزاد عالم اور محمد اسلم مروت شامل تھے نے ڈاکٹر آصف جاہ کی سماجی اور فلاحی سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ خون جگر فاونڈیشن پشاور اور لکی مروت کے علاوہ زلزلوں ،سیلابوں اور دیگر قدرتی آفات میں ان کی غیر سرکاری تنظیم کسٹم ہیلتھ کئیرکا نمایاں کردار ہے اور ڈاکٹر صاحب ہر مشکل وقت میں سب سے پہلے متاثرہ عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہوتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ موصوف کئی کتابوں کے بھی مصنف ہیں جن میں وہ قدرتی آفات کی تباہ کاریوں کی مکمل تصویر کشی کر تے ہیں ۔مقررین نے بحرین سوات میں موصوف کے یتیموں کے اسکول اور مفت ڈسپنسری کے قیام پر بھی ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔ڈاکٹر آصف جاہ نے اس عزت افزائی پر ڈی سی سوات اور سوات کے تمام عوام کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں