673

سابقہ نا اہل حکومت نے 90دنوں میں تبدیلی کا جو کہا تھا وہ تبدیلی آج تک نظرنہیں آئی.شیر شاہ خان

سابقہ نا اہل حکومت نے 90دنوں میں تبدیلی کا جو کہا تھا وہ تبدیلی آج تک نظرنہیں آئی ،عمران خان نے آج تک کوئی فیصلہ درست نہیں کیا ،ایم ایم اے نے بھی پنجاب کے سامنے کھٹنے ٹھیک دئے ،شہباز شریف وہ انسان ہے جس نے سوات اور دیگر پختون متاثرین کو پنجا جانے سے منع کیا اور اس کے بارے میں کہا کہ یہ دہشت گرد ہیں، اب وہ کس منہ سے پختونوں سے ووٹ مانگ رہا ہے ہمیں سعودی عرب نے 4.5ارب روپے روڈ کیلئے دئے تھے کرپٹ حکومت نے آج تک نہیں لگائے ،ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے صدراور پی کے6نامزد امید وار شیر شاہ خان نے ابوہامیں تحصیل صدر بختیار خان کے حجرے میں ایک تعرفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر این اے 3نامزد امید وار عبد الکریم خان ،صدیق علی خان ، بختیار خان ، ارشد خان ، فضل اکبر خان ، اسلام خان ، سہراب باچہ ، جمیل خان ، رستم خان ، بالی خان ، مکرم خان بھی موجود تھے ۔اے این پی کے ضلعی صدر شیر شاہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے دو کمرے سکول بھی نہیں بنائی وہ ہمیں بتائیں کہ سوات کے عوام کو کونسا بڑا پراجیکٹ دیا ہے ۔37فٹ روڈ کے بجائے 24فٹ روڈ بنایا جا رہاہے ،انہوں نے کہا کہ عوام اب حوش کے ناخن لیں اور پختونوں کے پارٹی کو اپنی پارٹی مان کر ساتھ دیں،شیر کی دھاڑ اور بلوں کا دور گزر چکا ہے اب لالٹین روشنی پھیلائے گا ۔بازیرہ ڈاٹ کام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں