881

سسٹنٹ کمشنر محمد فیاض خان کو اے ڈی سی ضلع شانگلہ تعینات کیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر محمد فیاض خان کو اے ڈی سی ضلع شانگلہ تعینات کیا گیا اس سے قبل محمد فیاض خان ضلع شانگلہ میں بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات رہے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد فیاض کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع شانگلہ تعینات کردیاگیا جس پر اہلیان شانگلہ نے خوشی کا اظہار کردیا موصوف کچھ عرصہ قبل ضلع شانگلہ میں تحصیل الپورئی کے اسسٹنٹ کمشنر رہے موصوف کا شمار ایماندار اور فرض شناس افیسروں میں ہوتا ہے جس نے عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کیا اور اہلیان شانگلہ کے دل جیت لئے محمد فیاض خان کے بطور ایڈشنل ڈپٹی کمشنر تعیناتی سے اہلیان شانگلہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اس امید کا بھی اظہار کردیا کہ محمد فیاض خان پہلے سے زیادہ ضلع شانگلہ اور اہلیان شانگلہ کیلئے کام کریںگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں