1,005

مسلم لیگ ن اس ملک کی سب سے بڑی قوت ہے.صوبائی صدر پیر صابر شاہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اس ملک کی سب سے بڑی قوت ہے اور انشاءاللہ انے والے عام انتخابات میں خیبر پختونخواہ سمیت پورے ملک میں ایک بار پھر ن لیگ کی حکومت ہوگی اپنے رہایش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو اس ملک کے عوام کے مشکلات اور مسائل سے بخوبی اگاہ ہے اور انکو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے ،کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث لوڈشیڈنگ میں واضح کمی نظر ائی ہے اور انشاءاللہ 2018 اس ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہوگا انہوں نے کہا کہ ائندہ عام انتخابات میں ن لیگ ملک گیر کامیابی حاصل کریگی اور اس صوبے میں بھی ن لیگ کی حکومت ہوگی کیونکہ تبدیلی کے دعوے داروں نے اس صوبے کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ پورا مشینری دھرنوں اور احتجاجوں پر لگا کر عوام کا پیسہ برباد کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک بہترین کرکٹ کھلاڑی ہے لیکن ایک سیاست دان نہیں انہوں نے مشورہ دیا کہ عمران خان کو پی سی بی کا چیر مین مقرر کیا جائیں اور عمران خان اس قوم پر رحم کرتے ہوئے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں