821

سماج دشمن عناصر کیخلاف اپریشن بدستور جاری رہے گا.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مروت

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہاہے کہ سوات میں ٹریفک مسائل پر قابو پانے اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرنے کیلئے سوات پولیس تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروے کا ر لارہی ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے گذشتہ روز اپنے دفتر میں سوات پریس کلب کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جن میں حضر ت بلال ماماجی،غلام فاروق،شہزادعالم اور ناصرعالم شامل تھے،انہوںنے کہاکہ مینگورہ شہر میں ٹریفک مسئلہ نے گھمبیر صورتحال اختیار کی تھی جس کے سبب عوام کو کافی مشکلات کا سامنا تھا ،انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ کیخلاف بھرپور کارروائی جاری ہےجس کے دوران پولیس کو کافی کامیابیا ں حاصل ہوئی ہیں تاہم سماج دشمن عناصر کیخلاف اپریشن بدستور جاری رہے گا،انہوںنے کہاکہ معاشرہ کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے عوام پولیس کے ساتھ تعاﺅن کریں ،انہوںنے کہاکہ علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں سوات کے صحافی اہم کرداراداکررہے ہیں اورہمیں امید ہے کہ وہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رکھیںگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں